Earn $10-$50 with Logo Design on Mobile Using Canva - Complete Guide 2026
السلام علیکم بہنوں اور بھائیوں!
کیا حال ہے آپ سب کا صحت طبیعت کیسی ہے؟ اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے ۔آمین۔
آج میں آپکو Logo کے بارے میں بتانا چاھتی ہوں۔جسے سیکھ کے آپ بہی ارننگ کر سکتے ہیں۔یہ کوئی مشکل کام نہیں صرف وقت ہونا چاہیے۔ بھی گھر بیٹھے موبائل سے پیسے کمانا چاہتے ہیں؟ ویسے تو بہت سارے لوگ پیمنٹ کر کے سیکھتے ہیں۔لیکن میں آپکو فری میں لوگو کیسے بناتے ہیں سکھاؤں گی۔آئیے شروع کرتے ہیں۔
2026 میں آن لائن دنیا میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ "Logo Designing" کی ہے۔ ہر دوسرا شخص یوٹیوب چینل، فیس بک پیج، دکان یا بزنس کے لیے ایک پروفیشنل Logo بنوانا چاہتا ہے۔ اور وہ اس کے لیے 3000 سے 15000 پاکستانی روپے تک دینے کو تیار ہے۔
اور سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ Logo بنانے کے لیے آپ کو کمپیوٹر یا مہنگا سافٹ ویئر نہیں چاہیے۔ صرف آپ کا موبائل اور 2 فری ایپس کافی ہیں۔
آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو سٹیپ بائی سٹیپ بتاؤں گی کہ Logo کیا ہوتا ہے، اسے موبائل سے کیسے بنائیں، اور سب سے اہم بات اسے بیچ کر پیسے کیسے کمائیں۔ یہ گائیڈ بالکل نئے لوگوں کے لیے ہے۔
میری بیٹی بھی Logo بناتی ہے یہ Logo اس نے خودبنایا ہے
1. Logo کیا ہے اور اس کی ڈیمانڈ کیوں زیادہ ہے؟
Logo کسی بھی برانڈ، کاروبار یا چینل کی شناخت ہوتا ہے۔ جیسے ہی آپ Nike کا نشان دیکھتے ہیں تو جوتا یاد آ جاتا ہے۔ یا McDonald's کا M دیکھ کر برگر یاد آ جاتا ہے۔
اب چھوٹے کاروبار والے بھی سمجھ گئے ہیں کہ اگر Logo اچھا ہوگا تو گاہک پر پہلا تاثراچھا پڑے گا۔ اسی لیے وہ پروفیشنل سے Logo بنوانے کے لیے پیسے دیتے ہیں۔
آپ Fiverr پر جائیں تو "Logo Design" کیٹیگری میں روزانہ ہزاروں آرڈر لگتے ہیں۔ Facebook پر "Logo chahiye" لکھ کر سرچ کریں تو روز 50 پوسٹیں مل جائیں گی۔
اگر آپ ہفتے میں صرف 3 Logo بھی $15 میں بیچ دیں تو مہینے کے 45 ڈالر بنتے ہیں۔ پاکستانی 12-13 ہزار روپے۔ اور یہ سب آپ موبائل سے کر سکتے ہیں۔
2. موبائل سے پروفیشنل Logo کیسے بنائیں؟ 2 آسان ایپس
ڈریں مت۔ آپ کو Illustrator یا Photoshop سیکھنے کی ضرورت نہیں۔ ہم 2 بہت آسان ایپس استعمال کریں گے۔
2.1 Canva App سے Logo بنائیں
یہ دنیا کی سب سے آسان ڈیزائننگ ایپ ہے۔
1. Play Store سے Canva ڈاؤنلوڈ کریں
2. سرچ بار میں "Logo" لکھیں
3. آپ کے سامنے 10,000 سے زیادہ فری ٹیمپلیٹ آ جائیں گے
4. کوئی بھی پسند کر کے اس پر کلک کریں
5. اب اپنا نام، دکان کا نام لکھیں۔ رنگ اور فونٹ بدل دیں
6. آخر میں Download کے بٹن سے PNG میں سیو کر لیں
2.2 Logo Maker App سے
اس ایپ میں AI ہے۔ آپ بس لکھیں "Clothing Brand Logo" اور وہ خود 20 مختلف Logo بنا کر دے دے گا۔ پھر آپ ان میں سے بیسٹ والا چن لیں۔
Logo بناتے وقت 3 اہم ٹپس:
1. سادہ رکھیں: 2 رنگ سے زیادہ استعمال نہ کریں
2. نام صاف ہو: دور سے بھی پڑھا جا سکے
3. یونیک ہو: دوسرے سے کاپی نہ کریں
3. بنے ہوئے Logo کو بیچیں کہاں؟ کمائی کی 3 بہترین جگہیں
Logo بنا لینا 50% کام ہے۔ اصل پیسہ اسے بیچنے میں ہے۔
3.1 http://Fiverr.com - بین الاقوامی کلائنٹ
1. Fiverr پر فری اکاؤنٹ بنائیں
2. Gig بنائیں: Title رکھیں "I will design a modern and professional logo"
3. شروع میں Price $10 رکھیں۔ Description میں لکھیں "24 گھنٹے میں ڈیلیوری"
4. اپنی بنائی ہوئی 3-4 Logo کی تصویریں لگائیں
جب آپ کے 5 اچھے ریویو آ جائیں تو آپ اپنا ریٹ $30 یا $50 تک لے جا سکتے ہیں۔
3.2 فیس بک گروپس - پاکستانی کلائنٹ
"Freelancers Pakistan" اور "Logo Designers Pakistan" جیسے گروپ جوائن کریں۔ وہاں روز پوسٹ کریں: "میں پروفیشنل Logo بناتی ہوں۔ صرف 2500 روپے۔ نمونے کے لیے Inbox کریں"۔
3.3 اپنا WhatsApp اور Status
اپنے دوستوں، رشتہ داروں کو بتائیں۔ اکثر پہلا آرڈر اپنے جاننے والوں سے ہی ملتا ہے۔
4. گاہک کو impress کرنے کا راز - Presentation کیسے بنائیں؟
یہ سب سے اہم پوائنٹ ہے۔ اگر آپ گاہک کو صرف ایک Logo کی تصویر بھیجیں گے تو وہ کہے گا "1000 روپے لے لو"۔
لیکن اگر آپ اسے "Presentation" دیں گے تو وہ خود کہے گا "5000 لے لو"۔
یہ پریزنٹیشن بھی میری بیٹی نے ہی بنائی ہے۔
Presentation کیا ہے؟
Presentation کا مطلب ہے اپنے Logo کو اصلی چیزوں پر لگا کر دکھانا۔ جیسے T-Shirt پر، کپ پر، وزٹنگ کارڈ پر، دکان کے بورڈ پر۔
یہ کیسے بنائیں؟
1. Canva میں "Logo Mockup" سرچ کریں
2. کوئی بھی Mockup ٹیمپلیٹ چنیں
3. اپنا Logo اس پر Drag & Drop کریں۔ بس! پروفیشنل تصویر تیار
4. ایسے 3-4 Mockup بنا کر ایک PDF میں لگا دیں
جب آپ گاہک کو PDF بھیجیں گے تو وہ فوراً متاثر ہو جائے گا۔ اسے لگے گا کہ آپ بہت پروفیشنل ہیں۔
5. کامیابی کے 4 سنہری اصول
1. روزانہ پریکٹس کریں: روز 1 Logo بنائیں۔ 30 دن میں آپ ایکسپرٹ بن جائیں گے
2. Portfolio بنائیں: اپنے سارے Logo کا ایک Google Drive فولڈر بنا لیں۔ گاہک کو لنک بھیج دیں
3. گاہک سے اچھے سے بات کریں: وقت پر ڈیلیوری دیں۔ 2 بار فری Revision دیں
4. صبر رکھیں: پہلا آرڈر آنے میں 10-15 دن لگ سکتے ہیں۔ مایوس نہ ہوں
ایک آخری بات
میری بہنوں اور بھائیو! دیکھا کتنا آسان ہے؟ لیپ ٹاپ نہیں، ڈگری نہیں، پیسہ نہیں۔ صرف موبائل اور محنت۔
آج ہی ارادہ کریں، Canva ڈاؤنلوڈ کریں، اور اپنا پہلا Logo بنائیں۔ اسے Fiverr اور Facebook پر لگائیں۔ انشاءاللہ 1 مہینے کے اندر آپ کے پاس آرڈر آنا شروع ہو جائیں گے۔
یاد رکھیں، ہر بڑا کامیاب انسان چھوٹے قدم سے ہی شروع ہوتا ہے۔ اللہ پاک آپ کے رزق میں برکت اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہو تو کمنٹ میں "Logo" لکھ کر بتائیں۔
اپنی دعا میں مجھے بھی یاد رکھیئے گا اللہ نگھبان۔۔۔





Comments
Post a Comment