How to Earn Money with Canva in 2026 - Complete Guide

Earn Money with Canva - Laptop and mobile showing Canva app for freelance work


! پیاری بہنوں اور بھائیو اسلام وعلیکم

کیا حال ہے آپ سب کا؟ امید ہے خیریئت سے ہوں گے۔ آج میں  آپکو کینوا کے بارے میں بتاتی ہوں کہ کینوا ایپ سے آپ کس طرح پیسے کما سکتے ہیں۔اور اپنی آمدنی کو کیسے بڑھا سکتے ہیں؟ 

   1. کینوا کیا ہے؟

کینوا ایک Free موبائل ایپ ہے۔ اس سے آپ 10 منٹ میں Professional ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔

پھر ان ڈیزائن کو لوگوں میں بیچ سکتے ہیں۔
اس کے لیے نہ کوئی ڈگری چاہیے نہ کمپیوٹر۔ صرف موبائل اور تھوڑی سی محنت۔

2. آپ کونسے ڈیزائن بنا کر بیچ سکتی ہیں؟

Wedding card designed by my daughter


1. 2۔  شادی اور منگنی کے کارڈ
میری اپنی بیٹی شادی کے کارڈ ڈیزائن کرتی ہے کینوا پہ بناتی ہے اپ کو اگر بنانا نہین آتا تو کوئ بات نہیں۔ Canva میں `اردو  ویڈنگ کارڈ` سرچ کریں۔ نام اور تاریخ بدلیں۔ 1 کارڈ $5 سے $10 میں بک جاتا ہے۔

Facebook post made by me.


3. 2. فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹ

دکانداروں، ٹیچرز، بیوٹی پارلر والوں کو روز پوسٹ چاہیے ہوتی ہے۔ 1 پوسٹ $2 سے $3۔

2.4. یوٹیوب تھمب نیل

یوٹیوبرز اچھے تھمب نیل کے $5 تک دیتے ہیں۔

2.5. CV اور رزیومے
نوکری کے لیے لوگ اچھا CV بنوانا چاہتے ہیں 1 $CV 8 کا۔

Brand logo design by my daughter.


2.6. لوگو اور برانڈنگ

چھوٹے بزنس کے لیے سادہ لوگو۔ 1 لوگو $10 تک۔

3. سٹیپ بائی سٹیپ کیسے شروع کریں؟

Step 1: ایپ ڈاؤنلوڈ کریں
Play Store سے "Canva" ڈاؤنلوڈ کریں۔ Free اکاؤنٹ بنائیں۔

Step 2: ڈیزائن سیکھیں
YouTube پر لکھیں `canva tutorial in urdu`۔ 2 ویڈیو دیکھ لیں۔ اپ کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔

:Step 3 

3 Sample ڈیزائن بنائیں  
1 شادی کارڈ، 1 فیس بک پوسٹ، 1 لوگو۔ یہ اپنے پورٹ فولیو کے لیے۔

Step 4: کلائنٹ کہاں سے لائیں؟
1.  Facebook Group:`Freelance Pakistan Online ۔job for Ladies میں پوسٹ کریں

4.1.  Fiverr: 

"I will design wedding card in Canva" لکھ کر Gig بنائیں
اپنے دوستوں کیلئے پہلے 2 کام فری کریں۔ وہ خود آگے بتائیں گے

Step 5: پیسے کیسے لیں؟  
JazzCash, Easypaisa۔ کام سے پہلے 50% پیمنٹ لیں، پھر فائنل فائل دیں۔

 اہم باتیں جو یاد رکھیں


1.  کاپی مت کریں: Canva کا ٹیمپلیٹ لیں لیکن رنگ اور فونٹ ضرور بدلیں
2.  صبر کریں: پہلے مہینے 1-2 کلائنٹ ملیں گے۔ تیسرے مہینے سے کام بڑھ جائے گا
3.  سادہ رکھیں: زیادہ رنگ اور ڈیزائن مت کریں۔ صاف ستھرا ڈیزائن زیادہ بکتا ہے

اور ہاں آخری بات !

 ڈیزائن بیچنا کوئی مشکل کام نہیں۔ یہ ایک Skill ہے جو آپ 1 ہفتے میں سیکھ سکتے ہیں۔مجھے بھی بلاگ لکھنا نہیں آتا تھا میں نےبھی محنت کی اور مستقل مزاجی رکھی اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اج 935 ویوز ہیں اور انشاءاللہ 10000 تک جائیں گے۔مستقل مزاجی کامیابی کی کنجی ہے۔

آج ہی Canva کھولیں اور اپنا پہلا کارڈ بنائیں۔ پھر اسے Facebook پر دکھائیں۔

اللہ آپ کے رزق میں برکت دے۔ آمین۔

آپ سب سے پہلے کونسا ڈیزائن بنانا چاہتے ہیں؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

اپنی دعا میں مجھے بھی یاد رکھیئے گا اللہ حافظ۔۔۔۔


Comments

Popular posts from this blog

How to Earn from Facebook Marketplace at Home: Complete Guide for Women in Pakistan 2026

Earn $10-$50 with Logo Design on Mobile Using Canva - Complete Guide 2026