How to Earn from Facebook Marketplace at Home: Complete Guide for Women in Pakistan 2026
السلام علیکم بہنوں اور بھائیو !
کیا حال ہے امید ہے سب ٹھیک ہوں گے۔اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔۔
آج میں آپ کو Facebook Marketplace سے کیسے کمایا جا سکتا ہے تفصیل سے بتاتی ہوں۔آج کا میرا یہ بلاگ خاص طور پہ خواتین کیلئے ہے جو گھر بیٹھ کہ کمانا چاہتی ہیں اور اپنے گھر والوں کا ساتھ دینا چاہتی ہیں۔ لیکن سمجھ نہیں آ رہی کہاں سے شروع کریں؟
آج کے دور میں موبائل ہر گھر میں ہے۔ اور اسی موبائل کے ذریعے Facebook Marketplace ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں بہت سے لوگ اپنا چھوٹا کاروبار شروع کر رہے ہیں۔
اس پوسٹ میں میں کوئی ذاتی دعویٰ نہیں کروں گی میں صرف آپ کو وہ سارے طریقے اور احتیاطیں بتاوں گی جو Marketplace کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ فیصلہ آپ کا ہے۔
جی تو چلیں شروع کرتے ہیں۔
1: Facebook Marketplace ہے کیا؟
Facebook Marketplace فیسبک کے اندر ایک فری "آن لائن بازار" ہے۔
جس میں لوگ اپنے شہر میں چیزیں خرید اور بیچ سکتے ہیں۔
سب سے بڑے 3 فائدے:
1.1 فری ہے - لسٹنگ کی کوئی فیس نہیں نا کوئی رجسڑیشن۔
2۔1۔آسان ہے-
اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں، فیسبک سے ہی چلتا ہےاگر آپکا فیسبک اکاونٹ ہے تو ویل اینڈ گڈ اگرنہیں تو پہلے فیسبک اکاؤنٹ بنائیں۔
1.3. لوکل گاہک - آپ کے شہر کے لوگ ہی دیکھتے ہیں
2: Marketplace پر کیا بیچا جا سکتا ہے؟
گھر بیٹھی خواتین یہ 5 چیزیں آسانی سے بیچ سکتی ہیں:
2.1. پرانا لیکن کارآمد سامان
جیسے بچوں کے کپڑے،جو چھوٹے ہو جائیں۔پرانی کتابیں، فرنیچر، کچھ عورتوں کو آے دن نئے برتن خریدنے کا شوق ہوتا ہے تو وہ پرانے برتن بیچ سکتی ہیں۔۔لیکن شرط یہ ہے کہ اچھی حالت میں ہوں۔
2.2.گھر کا بنا ہوا کھانا
اچار، جام، شامی کباب، فروزن پراٹھے۔ بہت ڈیمانڈ ہے۔عورتیں گھر میں بنا کے سیل کر سکتی ہیں۔
3. 2. ہینڈ میڈ چیزیں
بہت سی بہنیں گھر میں مہندی، کڑھائی والے سوٹ، جیولری، گفٹ آئٹم کا بزنس کرتی ہیں تو وہ اپنا بزنس کو مارکیٹ پلیس کے زریعے بڑھا سکتی ہیں۔یہ دیکھیں میری اپنی بیٹی بریسلیٹ بناتی ہے۔
4. 2 ۔ سروسز
سلائی، ٹیوشن، بیوٹی سروس، فوٹوگرافی۔
5. 2۔ دوسروں کی مدد
اگر آپ کی دوست یا کزن کپڑے سلائی کرتی ہے تو آپ اس کے آرڈر لا کر دے سکتی ہیں۔ہو سکتا ہے آپ اسکی آمدنی کا ذریعہ بن جائیں۔
3 : Step by Step پوسٹ لگانے کا طریقہ
پوسٹ لگانا کوئی مشکل کام نہیں ہے بس 5 منٹ کا کام ہے:
Step 1
Facebook App کھولیں اور اوپر "Marketplace" کے آئیکن پر کلک کریں۔
Step 2
"Create New Listing" یا "آئٹم بیچیں" پر کلک کریں۔
Step 3:
سامان کی 3-4 صاف تصاویر لگائیں۔ دن کی روشنی بہترین ہے۔تصویر صاف آے گی۔
Step 4
Title میں مکمل ڈیٹیل لکھیں۔ مثال: "لیڈیز تھری پیس لان سوٹ سائز M نیو"
Step 5:
قیمت، تفصیل، اور اپنا علاقہ لکھیں۔
Step 6:
اور "Publish" کر دیں۔
4: زیادہ آرڈر لینے کے 4 اہم ٹپس
1. 4۔ تصویر اچھی ہو: سامان کو صاف کر کے، ترتیب سے رکھ کر تصویر لیں۔
2. 4۔ تفصیل سچی ہو: اگر کوئی خرابی ہے تو لکھ دیں۔ اعتماد بڑھتا ہے۔کیوں کہ اسلام میں دھوکہ دینا حرام ہے۔ویسے بھی دھوکے سے بیچی ہوئ چیز میں برکت نہیں ہوتی جو فالٹ ہو وہ تفصیل مین بتا دیں اور ریٹ کم رکھیں اس سے گاہک اعتماد کرے گا۔
3. 4۔ جلدی جواب دیں: جو Message کرے اسے 1 گھنٹے کے اندر Reply کریں۔اس سے گاہک ایکٹو رہیں گے۔
4. 4۔ ریٹ مناسب رکھیں: OLX اور دوسری پوسٹ چیک کر کے ریٹ طے کریں۔میرا تو مشورہ ہے کہ سیکند ہینڈ چیز کا ریٹ کم رکھیں۔اور نئ چیز کا ریٹ مناسب ماجن رکھ کے رکھیں۔جتنا اسلام میں منافع جائز ہے اتنا رکھیں۔
5۔ سب سے اہم - Scam اور حفاظت
بہنوں یہ 3 باتیں اپنی ڈائری میں پکا پکا لکھ لیں:
1. 5۔ کبھی ایڈوانس فیس نہ دیں
اگر کوئی کہے "رجسٹریشن کے 500 بھیجیں" تو سمجھ جائیں وہ فراڈ ہے۔
2. 5۔ ذاتی معلومات شیئر نہ کریں
شناختی کارڈ، بینک کی تفصیل Message میں مت بھیجیں۔
3. 5۔ ملاقات محفوظ جگہ پر کریں
اگر کوئی گھر آ کر سامان لینا چاہے تو گھر کے کسی مرد کو ساتھ رکھیں۔ یا کسی پبلک جگہ ملیں۔
4۔5: پیسے کیسے لیں؟
سب سے محفوظ طریقے:
1. Cash: سامان دیتے وقت نقد پیسے لے لیں
2. Easypaisa/JazzCash: آرڈر کنفرم ہونے کے بعد پیسے منگوائیں
کبھی بھی "لنک" پر کلک کر کے پیسے وصول کرنے کا نہ کہیں۔
اور ہاں آخری بات
Facebook Marketplace صرف ایک ٹول ہے۔ کامیابی کا دارومدار محنت، سچائی اور صبر پر ہے۔سب سے بڑھ کے اللہ پہ یقین اور مستقل مزاجی ہے۔
امید ہے یہ گائیڈ آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
اب آپ کمنٹ میں بتائیں کہ
آپکو Marketplace کیسا لگا۔۔۔
اپنی دعا میں مجھے بھی یاد رکھیئے گا۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ ۔۔۔آمین۔۔۔





Comments
Post a Comment