`گھر بیٹھے Reselling سے 30,000 کمانے کا مکمل پلان 2026 | Housewives کے لیے`
!اسلام علیکم
امید ہے سب ٹھیک ہوں گے۔آج میں اپنی بہنوں کو گھر بیٹھ کےریسیلر کیسے بنتے ہیں ؟طریقہ بتاتی ہوں۔۔
گھر بیٹھے
سے 30,000 کمانے کا مکمل پلان2026 Reselling
کیا آپ Housewife ہیں اور گھر بیٹھے پیسے کمانا چاہتی ہیں؟
خوشخبری! 2026 میںReselling پاکستان میں Housewives کے لیے نمبر 1 بزنس بن چکا ہے۔
سب سے اچھی بات؟ اس کے لیے نہ دکان چاہیے، نہ لاکھوں کی انویسٹمنٹ، نہ سٹاک۔ صرف موبائل اور تھوڑی سی محنت۔
اس آرٹیکل میں میں آپ کو سٹیپ بائی سٹیپ بتاؤں گی کہ کیسے WhatsApp اور Facebook سے مہینے کے 20,000 سے 30,000 روپے کمائے جا سکتے ہیں۔۔۔
Reselling ہے کیا؟
Reselling کا مطلب بہت آسان ہے۔
کسی اور کی پروڈکٹ کی تصویر لے کر مہنگی بیچنا۔ آرڈر آنے پر آپ وہ چیز سستے میں خرید کر کسٹمر تک پہنچا دیتی ہیں۔ فرق آپ کا منافع۔
مثال: Daraz پر کٹر 800 روپے کا ہے۔ آپ 1299 میں بیچیں۔ 499 آپ کا منافع۔
کیوں Housewives کے لیے Best ہے؟
فائدہ تفصیل
بغیر انویسٹمنٹ پیسہ پہلے کسٹمر سے لیں پھر سامان خریدیں
گھر سے کام بچوں کے ساتھ رہ کر کرسکتی ہیں
ٹائم فری روز صرف 1-2 گھنٹے
کوئی رسک نہیں سٹاک نہیں رکھنا پڑے گا---
Step 1: کیا بیچیں؟ 3 سب سے زیادہ بکنے والی چیزیں
2026 میں یہ 3 کیٹیگری سب سے زیادہ چل رہی ہیں:
1. کچن گیجٹ
Mini chopper, Electric Kettle, Spice Rack, Organizer
منافع: 400 سے 800 روپے فی پیس
وجہ: ہر گھر کی ضرورت ہے
2. بچوں کا سامان
Educational Toys, School Bags, Baby Clothes
منافع: 300 سے 600 روپے فی پیس
وجہ: مائیں آن لائن خریدنا پسند کرتی ہیں
3. Beauty + جیولری
Hair Straightener, Jewelry Set, Skin Care Tools
منافع: 500 سے 1000 روپے فی پیس
وجہ: مارجن سب سے زیادہ۔۔
Step 2: سامان کہاں سے لیں؟
سٹاک گھر میں نہیں رکھنا۔ آرڈر آنے پر خریدنا ہے۔
1. Daraz.pk - سیل کا انتظار کریں۔ 50% آف میں خریدیں
2. Alibaba.com - ہول سیل میں 10 پیس اکٹھے سستے ملیں گے
3. Local Wholesale Market - لاہور، فیصل آباد کی مارکیٹ سے ریٹ لیں
اہم ٹپ: پہلے 10 پروڈکٹ کی اچھی تصویر لے کر Status لگائیں۔ جس کا آرڈر آئے وہی خریدیں۔
Step 3: بیچنا کہاں ہے؟
1. WhatsApp Business
نام رکھیں :Zainab,s Collection
بائیو میں لکھیں: "Cash on Delivery Available All Pakistan"
2. WhatsApp Status
روز 3 بار Status لگائیں۔ صبح 10 بجے، دوپہر 3 بجے، رات 9 بجے۔ یہی peak time ہے۔
3. Facebook Groups
"Pakistan buy and sell:
"Ladies Onlin Shopping Pakistan" میں پوسٹ کریں۔
Step 4: سیل کا جادوئی Message
کاپی پیسٹ کریں:
السلام علیکم بہنوں ❤️
3in-1 Vegetable Cutter + Peeler
Price: Rs. 1299 Only
Cash on Delivery - پورے پاکستان میں
Order کے لیے اپنا نام + مکمل ایڈریس + نمبر بھیجیں
کتنی Earning ہو سکتی ہے؟
حساب لگائیں:
روز کے 2 آرڈر × 500 روپے منافع × 30 دن = 30,000 روپے/مہینہ
پہلے مہینے 5,000 سے شروع ہو گا۔ 3 مہینے بعد 30,000 تک جائے گا.
کامیابی کے 3 سنہری اصول
1. ریپلائی 5 منٹ میں- جو جلدی جواب دے گی وہی سیل کرے گی
2. سچی تصویر - جو چیز ہے وہی دکھائیں۔ جھوٹ سے 1 کسٹمر بھی واپس نہیں آئے گا
3. Consistency - روز 1 گھنٹہ ضرور دیں۔ 90 دن بعد رزلٹ آپ کو خود نظر آئے گا
---
آخر میں
بہنوں، Reselling 2026 کا سب سے آسان اور باعزت بزنس ہے۔ شرم نہیں، فخر کریں۔
آج ہی WhatsApp Business بنائیں اور پہلی 5 پروڈکٹ کا Status لگائیں۔
اللہ آپ کے رزق میں برکت دے۔ آمین ❤️
آپ کو یہ آئیڈیا کیسا لگا؟ کمنٹ میں بتائیں آپ کیا بیچنا چاہتی ہیں؟





Comments
Post a Comment