How to Earn Money from YouTube Shorts in 2026: 3 Easy Methods for Beginners

Youtube shorts se earning 2026.mobile pe youtube app open or sath dollar hen


! اسلام و علیکم 

کیا حال ہے سب کا؟ اللہ سے دعا ہے ک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین۔۔۔

جو لوگ ویہلے گھر بیٹھے موبائل سکرول کرتے رہتے ہیں تو یہ بلاگ ان کیلئیے۔ چلیں جی آج آپ کو یوٹیوب شارٹس  سے کمانے کے طریقے بتاتے ہیں۔   


2026 میں یوٹیوب شارٹس نے سب کے لیے موقع کھول دیا ہے۔ سب سے بڑی خوشخبری: چہرہ دکھانا ضروری نہیں۔

صرف موبائل + فری AI سے آپ مہینے کے ہزاروں کما سکتی ہیں۔


2: بغیر چہرہ دکھائے 3 بہترین نیچ 2026

نمبر 1: بچوں کے لیے فننی/کامیڈی کارٹون شارٹس
بچے ہنسی والے شارٹس سب سے زیادہ دیکھتے ہیں۔ 15 سیکنڈ کا کارٹون + مزے کا ساؤنڈ = وائرل

میرا اپنا رزلٹ:
میں نے "Story Corner for Kids" چینل بنایا ہے۔ میں اس پر AI سے بچوں کے لیے ہنسانے والے کارٹون بناتی ہوں۔ابھی شروع کیا ہے صرف چند ویڈیوز ہی اپلوڈ کی ہیں۔

Story corner for kids.7 videos.13 subscibers.and 80 views. Screen short.


نمبر 2: اسلامی اور اخلاقی کہانیاں  
2 منٹ کی کارٹون کہانی۔ AI تصویر + اپنی وائس۔ مائیں بہت شیئر کرتی ہیں۔

نمبر 3: کچن ہیکس اور فوری ترکیبیں  
"30 سیکنڈ میں چائے بنانے کا طریقہ"۔ صرف ہاتھ دکھائیں۔ خواتین کا پسندیدہ نیچ۔



رئیل مثال: گھر پر قلفی بنانا خواتین کا پسندیدہ نیچ۔

نوٹ: یہ ویڈیو میری کزن کے چینل کی ہے انہوں نے گھر بہت آسانی سے بنائ ہے۔ماشاءاللہ ان کا چینل بہت اچھا جا رہا ہے۔

 

3: فری AI ٹولز 2026

پیسہ لگانے کی ضرورت نہیں:

1.  سکرپٹ: ChatGPT - "بچوں کے لیے 30 سیکنڈ کی مزے کی کہانی لکھو"
2.  تصاویر: Leonardo AI / Bing Image Creator - فری کارٹون امیج
3.  وائس: ElevenLabs - اپنی آواز جیسی AI وائس
4.  ایڈیٹنگ: CapCut - 1 کلک میں شارٹ ریڈی۔


یہ دیکھیں میری ویڈیو جو میں نے اپلوڈ کی۔


 4: 30 دن کا ایکشن پلان

ہفتہ 1: نیچ چنیں + 10 سکرپٹ لکھیں 
ہفتہ 2: روز 1 شارٹ اپلوڈ کریں 
ہفتہ 3: کمنٹس کا جواب دیں + ٹرینڈ دیکھیں 
ہفتہ 4: جو شارٹ چلا اس جیسے 5 اور بنائیں

 5: پیسے کیسے آئیں گے؟

1. یوٹیوب شارٹس فنڈ: 10M ویوز = $100 سے $400
2.  افلیٹ: پروڈکٹ کا لنک دیں، کمیشن کمائیں
3.  سپانسرشپ: 1K سبسکرائبر کے بعد برانڈ خود آئیں گے

6: 3 سنہری ٹپس
1.  Consistency: 30 دن روز 1 شارٹ
2.  پہلے 3 سیکنڈ: سب سے مزے کا حصہ
3.  ہیش ٹیگ: #Shorts #Kids #Comedy #Pakistan


نتیجہ:
ایک نہ ایک دن انشاءاللہ آپ کامیاب ہوں گے۔
آپ بھی"Story Corner for Kids" جیسا چینل بنائیں اور ویڈیوز اپلوڈ کریں۔

اب آپ کی باری ہے! 

کمینٹ میں بتایئے گا کہ آپ کونسا چینل بنا رہے ہیں۔

اپنی دعا میں مجھے بھی یاد رکھیئے گا اللہ حافظ۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

How to Earn from Facebook Marketplace at Home: Complete Guide for Women in Pakistan 2026

Earn $10-$50 with Logo Design on Mobile Using Canva - Complete Guide 2026

How to Earn Money with Canva in 2026 - Complete Guide