How I Used AI to Learn Blogging and Grow My Facebook Page

 

How i used AI



السلام علیکم میری پیاری بہنو اور بھائیو  !   💙

آج میں آپ سے ایک ایسی چیز کا تجربہ شئیر کرتی ہوں جس نے میرا بہت سارا وقت بچایا اور میرا کام بہت آسان کر دیا۔

 جی ہاں وہ چیز ہے... AI🤖



شروع میں مجھے بہت مشکل لگتی تھی

2 مہینے پہلے کی بات ہے۔ میں نے ایک فیس بک پیج بنایا اور ساتھ بلاگ لکھنا شروع کیا شروع شروع میں سب کچھ بہت مشکل لگتا تھا

 کہ کون بتائے کہ بلاگ کی سیٹنگ کیسے ہوگی؟
فیس بک پیج کی Bio کیا لکھوں؟
پوسٹ کا آئیڈیا کہاں سے لاؤں؟

میں بہت پریشان تھی۔

ایک دن بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ سب لوگ AI  سے کام لیتے ہیں کہ AI سے یہ کام کیا AI سے وہ کام کیا۔میں نے سوچا کیوں نہ میں بھی AI سے بات کروں کہ میرے بلاگ پہ ٹریفک کیون نہیں آرہی فیسبک پیج پہ فالور کیوں نہیں بن رہے ۔ جب میں نے AIسے پوچھا تو اس نے مجھے سیٹنگ کرنے کو کہا کیوں کہ میرے پیج کی اور بلاگ کی سیٹنگ صحیح نہیں تھی۔ اس نے مجھے سٹیپ بائی سٹیپ سب کچھ بتایا۔
1.  بلاگ کا نام کیسے رکھوں
2.  About Us میں کیا لکھوں 
3.  SEO کیا ہوتا ہے

3۔ Disclaimer میں کیا لکھنا ہے۔


میں نے جو جو پوچھا، AI نے فوراً جواب دیا۔ بالکل ایسے جیسے کوئی استاد ساتھ بیٹھا ہو۔

فیس بک پیج بھی AI سے بنا

AI نے 5 آپشن دیے۔ میں نے ان میں سے ایک چن لیا۔
آج جو بھی میرے پیج پر آتا ہے، وہ کہتا ہے "ماشاءاللہ بہت پیارا پیج ہے"۔Art's World میرے پیج کا نام ہے۔



بلاگ کے آئیڈیاز بھی میں AI سے لیتی ہوں

سب سے بڑی مشکل یہی تھی کہ "لکھوں کیا؟"
پیج پہ کوئ چیز اپلوڈ کرنی ہو تو میں AI سے کہتی ہوں

مجھے جمعہ کیلئے کو اسلامی پوسٹ کا آئیڈیا دو  

AI مجھے آئیڈیا دے دیتا ہے۔ لیکن لکھتی میں خود ہوں۔
میں AI کے الفاظ کو اپنے الفاظ میں بدل دیتی ہوں۔ اپنی دعا، اپنی سوچ  کو شامل کرتی ہوں۔

آخر میں میرا مشورہ

اگر آپ بھی شروع کرنا چاہتے ہیں تو ڈریں نہیں۔

1.  AI سے پوچھیں شرمائیں نہیں۔ جو نہیں آتا وہ پوچھ لیں
2.  کاپی پیسٹ نہ کریںایڈٹ ضرور کریں  AI جو دے اسے ویسے ہی نہ لگائیں۔

اس کے 2-3 جملے ڈیلیٹ کریں، اپنی 2-3 لائن ایڈ کر دیں۔
جیسے میں ابھی آپ سے بات کر رہی ہوں، ایسے لکھیں۔

3.  صبر رکھیں: ایک دن میں سب نہیں سیکھا جاتا

الحمدللہ آج میرا بلاگ اور میرا پیج اسی وجہ سے چل رہا ہے کیونکہ میں نے AI سے سیکھنا شروع کیا تھا۔اور ساتھ میں اللہ کی مدد شامل ہے۔

اگر میں سیکھ سکتی ہوں تو آپ بھی سیکھ سکتی ہیں انشاءاللہ۔

اب آپ بتائیں

 کہ آپ AI سے سب سے پہلے کیا سیکھنا چاہیں گے؟
کمنٹ میں ضرور بتائیں 👇

اپنی دعاؤں  🤲   میں مجھے بھی یاد رکھیں 
آپ کی بہن

Comments

Popular posts from this blog

How to Earn from Facebook Marketplace at Home: Complete Guide for Women in Pakistan 2026

Earn $10-$50 with Logo Design on Mobile Using Canva - Complete Guide 2026

How to Earn Money with Canva in 2026 - Complete Guide