How To Create a Blog And Earn Money Online in 2026 | Complete Guide
لسلام علیکم بہنوں اور بھائیوں!
کیا آپ بھی گھر بیٹھے آن لائن پیسے کمانا چاہتے ہیں؟
اگر ہاں، تو بلاگنگ آپ کے لیے سب سے بہترین راستہ ہے۔
نہ کوئی انویسٹمنٹ، نہ کوئی باس۔نہ فکس ٹائمنگ کی جھنجھٹ، صرف آپ، آپ کا موبائل اور انٹرنیٹ۔
آج میں آپ کو مکمل تفصیل سے بتاؤں گی:
1. بلاگ کیسے بنائیں
2. پیسے کیسے کمائیں
چلیں شروع کرتے ہیں۔
1: بلاگ کیسے بنائیں؟ 10 منٹ میں سٹیپ بائی سٹیپ
بلاگر گوگل کا فری پلیٹ فارم ہے۔ ایک روپیہ بھی نہیں لگے گا۔
سٹیپ 1: http://Blogger.com اوپن کریں
www.Blogger.comپر جائیں۔ اور
Create Your Blogg پر کلک کریں
سٹیپ 2: بلاگ کا نام اور یو آر ایل رکھیں
مثال کے طور پہ جیسے میں نےhttps://onlinemaal2026byet.blogspot.com
نام رکھا ہے۔
ایسا ہی نام رکھیں جو آپ کے ٹاپک سے ملتا جلتا ہو۔
سٹیپ 3: تھیم سلیکٹ کریں
Theme>Customize
تھیم سلیکٹ کریں۔ یہ موبائل پر اچھے چلتے ہیں۔
سٹیپ 4: ضروری 4 پیج بنائیں
Setting مین جائیں۔وہاں pages پہ کلک کریں new page سلیکٹ کریں۔
1. About Us- اپنا تعارف لکھیں
2. Contact Us- اپنا ای میل دیں
3. Privacy Policy
4. Disclaimer
یہ 4 پیج AdSense اپروول کے لیے بہت ضروری ہیں.
سٹیپ 5: پہلی پوسٹ پبلش کریں
New postپہ کلک کریں۔
ٹائٹل لکھیں 800-1000 الفاظ لکھیں 1 تصویر ٹائٹل کے حساب سے لگائیں۔اور پبلش کر دیں۔
بس جی آپ کا بلاگ لائیو ہو گیا 🎉
2: بلاگ سے پیسے کیسے آئیں گے؟ 4 طریقے
1: گوگل ایڈسینس
سب سے آسان۔ گوگل آپ کی سائٹ پر اشتہار لگائے گا۔ کوئی کلک کرے گا تو پیسے ملیں گے۔
کیسے شروع کریں:
Blogger>Eraning>ssignUp
کمائی: پاکستان ٹریفک = 1000 ویوز پر $1-$3
امریکہ ٹریفک = 1000 ویوز پر $8-$20
طریقہ 2: ایفلی ایٹ مارکیٹنگ
دراز، ایمیزون، ہوسٹنگر کا لنک لگائیں۔ کوئی خریدے تو 5% سے 15% کمیشن۔
مثال: "2026 کے بہترین کچن گیجٹ" والے آرٹیکل میں دراز کا لنک۔
3: سپانسرڈ پوسٹ
جب آپ کے بلاگ پر اچھی ریڈرشپ ہو جائے تو کمپنیاں خود پیسے دے کر آرٹیکل لکھوائیں گی۔
1 پوسٹ = 5000 سے 20000 روپے
4: اپنی ڈیجیٹل پروڈکٹ
پی ڈی ایف، ای بک، کورس بنا کر بیچیں۔ یہ سب سے زیادہ منافع ہے۔
مثال: "30 دن کا وزن کم کرنے کا پلان پی ڈی ایف" $5 میں
---
حصہ 3: کامیابی کے 3 سنہری اصول
1. 1 ہی نِچ رکھیں: صرف ارننگ یا صرف ریسیپی۔ مکس نہ کریں۔
2. تسلسل: ہفتے میں 2 پوسٹ لازمی۔ 6 مہینے تک نہ چھوڑیں۔
3. صبر: پہلے 3 مہینے $0 ہوگا۔ پھر آہستہ آہستہ بڑھے گا۔
میں نے خود 18 july کو لکھنا شروع کیا اب دیکھیں میرا گراف
ٹائم لائن:
0-3 مہینے=صرف محنت
3-6 مہینے=$50 - $100
1 سال بعد$300 - $100 انشاءاللہ۔
اور ہاں آخری بات
پیارے بہن بھائیو! بلاگ ایک درخت کی طرح ہے۔ آج محنت کریں گےتو کل پھل کھائیں گی۔
آپ نے پہلا سٹیپ لے لیا ہے۔ اب رکنا نہیں ہے۔ اللہ آپ کے رزق میں برکت دے۔ آمین۔
آپ سب سے پہلے کون سا طریقہ ٹرائی کریں گی؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں 👇۔
اپنی دعا میں مجھے بھی یاد رکھیں۔اللہ حافظ۔۔۔۔۔



Comments
Post a Comment